the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 ستمبر (یواین آئی) بھاری صنعتوں کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کو کووڈ۔ 19 وبائی بیماری کے دوران پبلک سیکٹروں کی کمپنیوں کی کارکردگی پر ایک کتابچہ لانچ کیا۔
پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کوملک کے لئے قابل فخر قرار دیتے ہوئے مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی ان کمپنیوں نے بجلی ، کھانا پکانے کے گیس ، پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل جیسے ضروری سامان کی مستقل فراہمی کو یقینی بنایا۔ ان لاک کے ساتھ سرکاری کمپنیوں کی پیداوار اب عام دنوں کے مقابلے میں 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال کے ساتھ



’’پائیدار،مزاحمتی، لکچدار ہندوستان کی تعمیر۔کووڈ۔19 وبا کے دوران پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کی خدمات‘‘ نامی کتابچہ جاری کرتے ہوئے مسٹر جاویڈکر نے کہا کہ ’’پبلک سیکٹر کی کمپنیاں ملک کے لئے فخرکی بات ہے۔ اس نے وبا کے دوران قابل تعریف کام کیا ہے۔
بجلی کی فراہمی 99 فیصد تھی اور پاور فیلیور نہیں ہوا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 24 ہزار ایل پی جی ڈسٹری بیوٹروں ، 71 ہزار پٹرول پمپوں اور 6،500 مٹی کے تیل ڈیلروں کے ذریعہ سپلائی کو یقینی بنایا۔ مجموعی طور پر 71 کروڑ ایل پی جی سلنڈر سپلائی کیے گئے تھے۔ ان میں سے 21 کروڑ سلنڈر اُجولا اسکیم کے مستفید افراد کو دیئے گئے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.