حیدرآباد، 28 اپریل (ذرائع) تلنگانہ حکومت نے پیر کو سبکدوش ہونے والی چیف سکریٹری اے شانتی کماری کو ان کے ریٹائرمنٹ پر ڈاکٹر ماری چننا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ (ایم سی آر ایچ آر ڈی) انسٹی ٹیوٹ کی وائس چیرپرسن مقرر کیا۔وہ اگلے احکامات تک انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر جنرل کی
حیثیت سے مکمل اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔ شانتی کماری جو اس وقت تلنگانہ کی چیف سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، 30 اپریل کو سروس سے سبکدوش ہوجائیں گی۔یہ احکامات پیر کو جاری کیے گئے۔
ریاستی حکومت نے سینئر آئی اے ایس افسر کے راما کرشن راؤ کو ریاست کا نیا چیف سکریٹری مقرر کیا ہے۔