گیا، 03 جنوری (یو این آئی) بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن اتحاد پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی کو شکست
دینا ہی ان کا واحد مقصد ہے۔
بدھ کو گیا بین الا قوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ بی جے پی کو کسی بھی قیمت پر ہرانا ہے۔
اس کے لیے ہم سب متحد ہیں۔