: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 07 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت امیروں کو راحت دے رہی ہے اور غریبوں کو لوٹ کر سرمایہ داروں کو پال رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ حکومت غریبوں کو لوٹ رہی ہے اور سرمایہ داروں کو سہولتیں دے رہی ہے اور انہیں ٹیکس سے
راحت دے رہی ہے۔ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ۔ جی ایس ٹی اور دیگر کئی طرح کے ٹیکس لگا کر عام لوگوں کو مہنگائی کی آگ میں جھونک کر ان کی زندگی کو مشکل بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ داروں کو رعایتیں دینے اور عام لوگوں کو لوٹنے کی ایک اور مثال دیکھیں۔ ایک طرف انکم ٹیکس کارپوریٹ ٹیکس کے مقابلے میں مسلسل بڑھ رہا ہے۔