نئی دہلی ، 13 اگست (یواین آئی ) سابق صدر پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی کے بعد ان کی بیٹی شرمشٹھا مکھرجی نے بھی اپنے والد کے انتقال کی قیاس آرائیوں کو جھوٹا قرار دیا ۔
محترمہ مکھرجی نے ٹویٹ کیا ’’ میرے والد کے بارے میں افواہیں جھوٹی ہیں۔ میری خاص طورسے میڈیا سے درخواست ہے کہ مجھے فون نہ کریں کیونکہ میں اسپتال سے اپنے والد کی صحت کے تعلق سے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لئے اپنا فون خالی رکھنا چاہتا ہوں‘‘ ۔ اس سے قبل سابق صدر کے بیٹے نے کہا تھا کہ ان کے والد ابھی زندہ ہیں اور ان کی
موت کی افواہیں جھوٹی ہیں۔
کورونا سے متاثرہ سابق صدر کی پیرکے روز نئی دہلی کے ملٹری اسپتال میں دماغ میں جما خون کا تھکا ہٹانے کے لئے سرجری کی گئی ہے ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ سابق رکن پارلیمان ابھیجیت مکھرجی نے آج اپنے والد کی موت کی خبر پر ٹویٹر پر سخت الفاظ میں لکھا ’’ میرے والد مسٹر پرنب مکھرجی ابھی زندہ ہیں اور ان کے دل سے خون کا بہاؤ معمول پر(ہیموڈینامک سٹیبل) ہے‘‘۔
نامور صحافی سوشل میڈیا پر افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں جو اس کا واضح ثبوت ہے کہ میڈیا ملک میں جھوٹ کی فیکٹری بن گیا ہے۔