the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 06 اگست (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ہندوستان کے اندرونی معاملات سے دیگرممالک کو دور رہنے کی صلاح دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر سے آئین ہند کی دفعہ 370 کو بے اثر کرنے سے ملک کا اتحاد، سالمیت اور خود مختاری یقینی ہوئی ہے۔
مسٹر نائیڈو نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی پہلی برسی کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے منعقد ’پہلا سشما سوراج میموریل لیکچر‘ میں کہا کہ ہندوستان میں پارلیمانی جمہوریت ہے اور دفعہ 370 کو ہٹانے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں تفصیلی غور و خوض کے بعد کیا گیا ہے اور اکثریت نے اس کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کسی بھی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ دیگر ممالک کو ہندوستان کے کیسز میں دخل دینے کے



بجائے اپنے مسائل سے نمٹنا چاہیے۔
نائب صدر نے محترمہ سوراج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مثالی ہندوستانی خاتون کی علامت تھیں۔ وہ کامیاب ایڈمنسٹریٹرتھیں اور انھیں جن ذمہ داریوں کو سنبھالا ان پر انمٹ چھاپ چھوڑی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے طور پر وہ بین الاقوامی محاذ پر ہندوستان کا موقف مضبوطی سے رکھتی تھیں۔ ان کی ہر دلعزیزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سات بار لوک سبھا اور تین بار اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔
انہوں نے کہا،’کیسا اتفاق ہے، جس پنجاب یونیورسٹی نے ملک کو سشما سوراج جیسا لیڈر دیا‘ مجھے اس یونیورسٹی کے چانسلر ہونے کا فخر حاصل ہوا ہے۔ اسی طرح کے طالب علم سے ہی ادارے کی اہمیت دوبالا ہوتی ہے‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.