حیدرآباد23جولائی(یواین آئی)حیدرآباد ہائی کورٹ نے شہر حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر اور قدیم عمارت کے انہدام کے سلسلہ میں داخل کردہ مفاد عامہ کی عرضیوں کی سماعت کی۔
اس موقع پر عدالت نے کہا کہ اسپتال کی قدیم
عمارت کے انہدام کے مسئلہ پر متفرق رائے پائی جاتی ہے۔
عدالت نے کہاکہ بعض افراد کی یہ رائے ہے کہ اس اسپتال کی قدیم عمارت کو منہدم کیا جائے توبعض افراد کا یہ خیال ہے کہ اس قدیم عمارت کو منہدم نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ ثقافتی ورثہ کی حامل عمارت ہے۔