نئی دہلی، یکم جون (یواین آئی) اڑیسہ، سکم اور میزورم پیرکوون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم سے جڑ گیا۔
فوڈ سپلائی اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ ان تینوں ریاستوں کے ساتھ ہی اب تک 20 ریاست اس منصوبہ میں شامل ہو چکے ہیں۔
اس منصوبہ کے تحت یکم اگست تک اتراکھنڈ، ناگالینڈ اور منی پور کو شامل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اگلے
سال 31 مارچ تک اس منصوبہ کو پورے ملک میں نافذ کیا جانا ہے۔
ملک کے شہری اپنے حصے کا راشن ملک کے کسی حصے میں لے سکیں، اس کے لئے ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم نافذ کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ اب تک آندھرا پردیش، گوا، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، تلنگانہ، تری پورہ، بہار، اتر پردیش، پنجاب، ہماچل پردیش، دمن دیووغیرہ میں لاگو کیا جا چکا ہے۔