ممبئی،29 جنوری (یواین آئی)مہاراشٹر حکومت نے آج یہاں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ دس مہینے سے عام مسافروں کے لیے بند لوکل ٹرین خدمات یکم فروری سے شروع ہوجائیں گی،لیکن کووڈ -19 کی وجہ سے عام مسافروں کے لیے مختلف اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
آج جاری حکومت مہاراشٹر کے حکمنامہ کے مطابق عام۔لوگوں کو ممبئی لوکل ٹرغ میں سفر کی اجازت ہوگی اور وہ صبح سویرے پہلی لوکل سےصبح 7بجے تک۔سفر کرسکیں گے ،پھردوپہر 12 بجے اور 4بجے کے درمیان خدمات کا دائرہ اٹھاسکیں گے اور رات 9 بجے سے دوبارہ انہی۔ سفر کی اجازت ہوگی۔
بتایا جاتا ہے کہ وزارت
ریلوے اور حکومت مہاراشٹر نے تجارتی راجدھانی میں لوکل۔ٹرینوں میں سفر کی اجازت دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ حکومت چند ماہ۔قبل۔ہی۔سرکاری ملازمین اور پھر خواتین۔کو بھی مختلف اوقات میں سفر کی اجازت دے چکی ہے۔
حکومت کے فیصلہ۔کا۔عام۔طور پر استقبال کیا گیا ہے،جوگیشوری کے ریلوے مشاورتی کمیٹی کے رکن منصور درویش نے اس سے دیر سے لیا گیا ایک اہم ترین۔قدم۔قرار دیا اور کہاکہ بیسٹ بسوں اور دیگر عام ٹرانسپورٹ سہولیات میں پریشانی کا شکار عام۔لوگوں کو راحت محسوس ہوگی۔جلدازجلد مکمل۔طورپر اجازت دے جائے گی ،اس کی انہوں نے امید ظاہر کی۔