حیدرآباد22جولائی(یواین آئی)شہر حیدرآباد کی تاریخی عثمانیہ اسپتال کی عمارت کو خالی کرنے اور اس کو مہربندکرنے کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔
ڈائرکٹر محکمہ صحت عامہ کی جانب سے اس اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے نام
جاری کردہ سرکلر میں پرانی عمارت کو خالی کرنے،عمارت کوآج ہی مہر بند کرنے اور مریضوں کو دیگر وارڈس میں منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ساتھ ہی اس عمارت میں کسی بھی قسم کی کوئی سرگرمی انجام نہ دینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔