جے پور، 24 اگست (یو این آئي) راجستھان ہائی کورٹ نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے چھ ایم ایل اے کے کانگریس سے الحاق کے معاملے اسپیکر کو حتمی فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس مہیندر گوئل کی سنگل بنچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے مدن دلاور کی عرضی کو نمٹاتے ہوئے آج یہ حکم دیا۔ عدالت نے اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی کو معاملے کا
فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے مسٹر مدن دلاور کی درخواست کو کالعدم قرار دینے کے اسمبلی اسپیکر کے حکم کو بھی مسترد کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر مدن دلاور نے بی ایس پی کے ممبران اسمبلی کے کانگریس میں شامل ہونے کے خلاف اسمبلی اسپیکر کے سامنے ایک درخواست دائر کی تھی، جسے اسپیکر نے مسترد کردیا تھا۔ اس کے بعد مسٹر دلاور نے اسے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔