the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی دفاعی ضرورتوں کے لیے بیرون ملک پر محصر نہیں رہ سکتا لہٰذا دفاعی پیداوار میں دیسی کو فروغ دینے کے لیے اگلے پانچ سے سات برسوں میں گھریلو صنعتوں کو تقریباً چار لاکھ کروڑ روپیے کے آرڈر دیے جائیں گے۔
مسٹر سنگھ نے یہاں’آتم نربھر بھارت ہفتہ‘ تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعےحصہ لیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے سکیورٹی پہلی ترجیح ہوتی ہے۔ سب جانتے ہیں جو قوم خود اپنے دفاعی ساز و سامان بنانے کی اہل ہیں وہی عالمی سطح پر اپنی مضبوط شبیہ بنا پائے ہیں۔ ایسے میں ہندوستان بھی اپنی دفاعی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے غیرملکی حکومتوں، غیر ملکی سپلائی کرنے والوں، غیر ملکی دفاعی ساز و سامان پر



منحصر نہیں رہ سکتا۔ یہ ایک مضبوط اور ’آتم نربھر بھارت‘ کے مقاصد اور جذبات کے مطابق ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی پروڈکشن میں دیسی کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے 101 آئیٹم کی ایک منفی فہرست جاری کی ہے۔ ان اشیاء کو درآمد نہیں کیا جائے گا۔ وزارت دفاع کا اندازہ ہے کہ اگلے پانچ سے سات برسوں میں گھریلوں صنعتوں کو تقریباً چار لاکھ کروڑ کے آرڈر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا،’ یہ اقدام ایک طرف کنٹرولڈ پرائس سسٹم کی حدوں کو دور کرے گا، وہیں دوسری جانب اس سے کارپوریٹ مینجمنٹ اور مؤثر نظام کا فائدہ ملے گا‘۔
وزیر دفاع نے کہا کہ یہ گھریلو دفاعی صنعت اور ریاستوں کی یونٹس کے لیے ایک ایسا موقع ہے جس کی پہلے مثال نہیں ملتی جو دیسی دفاعی ترقی اور مینوفیکچرنگ میں اپنی حصہ داری بڑھانا چاہتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.