: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 10 مارچ (یو این آئی ) راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر جگت پر کاش نڈا نے پیر کو اپوزیشن پر ضابطہ 267 کے ذریعہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کا الزام لگایا اور کہا کہ اس طرح پارلیمنٹ کے وقار کو ٹھیس پہنچ رہی ہے مسٹر نڈا نے کہا کہ حکومت ضابطے کے مطابق کسی بھی
معاملہ پر بات چیت کرانے کے لئے تیار ہے مسٹر نڈا نے یہ بات اس وقت کہی جب کانگریس زیر قیادت اپوزیشن نے ڈپٹی چیئر مین ہری ونش کے ذریعہ مختلف معاملات پر اپوزیشن ارکان کی طرف سے ضابطہ 267 کے تحت دی گئی تحریک التواء کے نوٹس کو مسترد کئے جانے کے خلاف احتجاج میں ایوان سے واک آؤٹ کیا۔