نئی دہلی، 20 مارچ (ایجنسی) وزیرا عظم نریندرمودی نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کا نام لیے بغیر آج کہا کہ کچھ لوگوں میں انھیں نام لے کر گالی دینے کی ہمت نہیں ہے اس لیے چوکیدار کو چور کہہ رہے ہیں اور یہی ان لوگوں کی فطرت ہے۔
مسٹر مودی نے ہولی کے موقع پر ملک بھر کے چوکیداروں اور سکیورٹی گارڈ سے'آڈیو برج'کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ
سب مایوسی میں کیا جارہا ہے اورآگے بھی جاری رہےگا۔ چوکیدار کو بدنام کرنے کے لیے نئے طریقے ڈھونڈے جارہے ہیں۔ گذشتہ کچھ دنوں سے ملک میں گالی۔گلوج چل رہی ہے لیکن وہ گالی کو گہنا بناتے ہیں۔ چوکیدار کو چور بتائے جانے کا درد عوام میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی گذشتہ کچھ وقت سے مسٹر مودی پر 'چوکیدار چور ہے'کا الزام عائد کررہے ہیں۔