حیدرآباد 21اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے 27اپریل کوہونے والے پلینری سیشن کے انتظامات کے سلسلہ میں رکن اسمبلی ڈی ناگیندر نے خیریت آباد حلقہ کے ٹی آرایس کے تمام
کارپوریٹرس، ٹی آرایس کے لیڈروں اورکارکنوں کا اجلاس منعقد کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام کامیاب رہے گا۔
اس سیشن میں وزیراعلی کا شاندار استقبال کیاجائے گا۔