the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) بیمہ کمپنیوں میں غیر ملکی پونجی کی حد بڑھانے والے بیمہ ترمیمی بل 2021 کے سلسلے میں راجیہ سبھا میں جمعرات کو کانگریس سمیت اپوزیش پارٹیوں نے شدید ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کاروائی چار مرتبہ ملتوی کرنا پڑی۔
ظہرانے کے وقفے کے بعد ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ایوان کی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر خزانہ سیتا رمن کا نام بحث کے مقصد سے بل پیش کرنے کے لیے پکارا تو اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ اس بل میں بیمہ کمپنیوں میں براہ راست پونجی کی حد 74 فیصد کرنے کا التزام کیا گیا ہے جو ملک کے عوام کے لیے بہت خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل میں کئی کمیاں ہیں جنھیں



دور کرنے کے لیے اسے ایوان کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجا جانا چاہیے۔
قبل ازیں کانگریس کے ہی رکن شکتی سنگھ گوہل نے بھی ایک خط لکھ کر بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے مسٹر کھڑگے کی بات بھی سنی ہے اور گوہل کا خط بھی پڑھا لیکن اراکین کو اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ یہ بل 15 مارچ کو ہی ایوان میں پیش کیا گیا تھا لہٰذا اراکین کو اس بارے میں اپنا نوٹس وقت رہتے دینا چاہیے تھا لیکن اب موقع نکل گیا ہے اور اب ایوان میں بحث کے بعد ووٹنگ کے ذریعے ہی فیصلہ ہو سکتا ہے کیونکہ یہ بل پہلے ہی پیش ہو چکا ہے۔
قبل ازیں محترمہ سیتا رمن نے بل کو بحث کے لیے پیش کر دیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.