مدورئی،17فروری(یواین آئی)مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی (ایم))کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے لوگون سے ملک بھر میں گھر گھر جاکر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)،قومی شہریت رجسٹر(این آر سی)اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر)کی مخالفت کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر یچوری نے یہاں اتوار کی دیررات
ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہا،’’وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امت شاہ ہمیں ملک مخالف کہہ رہے ہیں اور ہم پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگارہےہیں۔
لیکن یہی وہ لوگ ہیں جو ایک منقسم کٹر ہندوتو ووٹ بینک کو مضبوط کرنے اور بدامنی اور نفرت پھیلاکر ہندوستان کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کررہےہیں۔