نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے پیر کو راجیہ سبھا میں پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو مرتبہ کے التوا کے بعد دن بھر
کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ایوان کی کارروائی بار بار متاثر ہوتی رہی جس کے باعث وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہ ہوسکا۔
اپوزیشن ارکان کیہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی پہلے 12 بجے، پھر 2 بجے اور بعد میں دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔