ممبئی، 18 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر میں اپوزیشن نے منگل کو یہاں مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کی عمارت کے باہر ناگپور تشدد پر احتجاج کیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے اور
ریاستی وزیر نتیش رانے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
اپوزیشن کا الزام ہے کہ مسٹر رانے کے بیان سے پیر کو شہر میں تشدد ہوا تھا۔
گزشتہ روز شہر میں فسادات کے دوران کم از کم 45 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔