: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) انڈیا گروپ کے لیڈروں نے بدھ کو وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کیا اور کہا کہ انہوں نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کی ہے۔
اپوزیشن لیڈروں نے الزام لگایا کہ مسٹر شاہ نے منگل کو ایوان بالا - راجیہ سبھا میں آئین پر بحث کا جواب دیتے ہوئے بابا صاحب کی توہین کی اور اپوزیشن پارٹیاں اس تو ہین کو قبول نہیں کریں گی۔ اپوزیشن لیڈروں نے
کہا کہ مسٹر شاہ کو اس کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔
اپوزیشن جماعتوں کے اس احتجاج میں ایوان بالا - راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکار جن کھڑگے ، ایوان زیریں۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی ، رکن پارلیمنٹ پر بینکا گاندھی واڈر اسمیت کئی پارٹیوں کے سر کردہ لیڈران موجود تھے۔ احتجاجی قائدین نے اپنے ہاتھوں میں بابا صاحب کی تصویر اٹھارکھی تھی اور جے بھیم راؤ امبیڈ کر اور مودی حکومت مخالف نعرے لگارہے تھے۔