: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنؤ:22جون(یواین آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں جمعہ کو مجوزہ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ پر سوال کھڑے کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی کوشش سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی اپنی نیت کو
پاک صاف کرتی توزیادہ بہتر ہوتا مایاوتی نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں لکھا' لوک سبھا عام انتخابات سے قبل اپوزیشن پارٹیاں جن مسائل کو مل کر اٹھا رہی ہیں اور ایسے میں نتیش کمار کے ذریعہ کل 23جون کو اپوزیشن جماعتوں کی پٹنہ میں میٹنگ'دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہیے' کی کہاوت کو زیادہ بیان کرتی ہے۔