the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مئو/اعظم گڑھ:02مارچ(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو اپوزیشن پارٹیوں کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے وہ جھوٹے بیانات اور کھوکھلے وعدے کرتی ہیں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا’اپوزیشن جماعتیں الیکشن سے پہلے جھوٹے بیانات اور کھوکھلے وعدے کرتی ہیں۔سماج وادی پارٹی(ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)جانتی ہیں کہ جب وہ مذہب اور ذات پات کی بات کر یں گے تو آپ جذباتی ہوجائیں گے۔وہ یہ بات اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اس ریاست میں ووٹ لینے کے لئے ذات اور مذہب سے اچھا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ اور ا س کے بعد وہ پانچ سالوں تک غائب رہتے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ سیاسی لیڈروں کو صرف ذات اور مذہب کا فائدہ ملتا ہے۔حکومت آتی رہے گی اور یہ اپنے سرمایہ کار دوستوں کے لئے پالیسیاں وضع کرتے رہیں گے اور غریب، نوجوان،خاتون، پسماندہ طبقات



کو پیچھے ڈھکیلتے رہیں گے۔وہ یہ بات جانتے ہیں کہ جب تک آپ غریب اور ناخواندہ رہیں گے ان کے لئے آپ کے جذبات کو استعمال کرنا اور اس سے کھیلنا آسان ہوگا۔
پرینکا نے کہا’وہ جانتے ہیں کہ جب آپ مضبوط اور اہل ہوجائیں گے تو آپ ان لیڈروں سے سوال پوچھنا شروع کردیں گے۔جو لمبی لمبی تقرریں کررہے ہیں۔آپ ان سے سوال کریں گے کہ انہوں نے آپ کے لئے کیا کیا ہے۔آپ انہیں قطعی ووٹ نہ دیں جو ذات اور مذہب کے نام پر آپ کے جذبات سے کھلواڑ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) سے کانگریس نسلوں سے لڑرہی ہے۔وہ جانتے ہیں کہ ایس پی لیڈر جھک جائیں گے۔بی ایس پی کے لیڈر پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن کانگریس ان سے ڈرنے والی نہیں ہے۔وہ ناانصافی کے خلاف لڑے گی اور بی جے پی کا سامنا کرے گی۔اور آپ کو یہ بات گرہ میں باندھ لینی چاہئے کہ تاریخ میں کوئی ایسی جنگ نہیں ہے جو لڑے بغیر جیتی گئی ہو۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.