نئی دہلی، 9 اگست (یو این آئی) اپوزیشن نے مصنوعات و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 'ایک ملک ایک ٹیکس' کی اچھی پہل تو بتایا ، لیکن الزام بھی لگایا کہ مودی حکومت نے اس کی اصل تصور کو ختم کر دیا۔
حکومت نے اسے غلط
طریقے سے لاگو کیا ہے، جس کی وجہ سے تاجروں کو کافی دقتیں ہورہی ہيں۔
لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے مرکزی مصنوعات و خدمات ٹیکس(ترمیمی) بل 2018 پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی کانگریس کا تصور ہے۔