the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) زرعی قوانین کی مخالفت کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کانگریس ، ترنمول کانگریس ، بائیں بازو اور عام آدمی پارٹی کے اراکین نے جنرل سکریٹری کی میز پر چڑھ کر راجیہ سبھا میں نعرے بازی کرنے لگے۔ جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی تین التواء کے بعد دن چار بجے کے لیے ملتوی کرنا پڑی۔
تین التواء کے بعد پریزائیڈنگ افسر بھونیشور کالیتا نے چار بجے کارروائی شروع کی اور دن بھر کے لیے ایوان ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل اے اے پی کے سنجے سنگھ ، ترنمول کانگریس کے موسم نور ، کانگریس کے پرتاپ سنگھ باجوہ ، ماؤ نواز پارٹی کے مسٹر شوداسن اور سی پی آئی کے



ونے وشوام نے جنرل سکریٹری کی میز پر نعرے لگائے۔ یہ ممبران بھی میز بجا رہے تھے۔ دوسرے اراکین شور مچا رہے تھے۔ اس سے پہلے کانگریس کے رپون بورا ، دیپندر ہڈا اور کانگریس کے راج منی پٹیل بھی میز پر کھڑے ہوگئے تھے۔
اس سے قبل بھی زرعی قوانین اور پیگاسس جاسوسی کیس کے حوالے سے ایوان کی کارروائی 12 بجے اور پھر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ ایوان میں آج بھی وقفہ سوال اوروقفہ صفر نہیں ہو سکا۔ تین التواء کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر نے ایوان کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی اسپیکر نے ایوان میں پیدا ہونے والی صورتحال کو حل کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو اپنے چیمبر میں مذاکرات کے لیے بلایا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.