نئی دہلی، 07 اگست (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے انشورنس پریمیم پر گڈز اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) لگانے کے فیصلے کو لے کر بدھ کو اپوزیشن کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور پوچھا کہ کیا اپوزیشن جماعتوں نے اپنے تحت ریاستوں سے کوئی کارروائی کی ہے؟ کیا
اس سلسلے میں وزیر خزانہ کو کوئی خط لکھا گیا ہے؟
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں فنانس بل 2024 (2) پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کے ذریعہ انشورنس پریمیم پر ٹیکس لگانے کا نظام جی ایس ٹی سے پہلے موجود تھا اور اسی نظام کو جی ایس ٹی میں شامل کیا گیا ہے۔