حیدرآباد یکم مئی (ایجنسی)تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج میں ہوئی بے قاعدگیوں پر اپوزیشن جماعتو ں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
کانگریس کی زیرقیادت اپوزیشن پارٹیوں اور بی جے پی نے دھرنا
دیا۔
بی جے پی کے ریاستی صدرڈاکٹرلکشمن نمس اسپتال میں اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یوآئی کے کارکنوں نے نامپلی میں واقع بورڈ آف انٹرمیڈیٹ دفترپہنچ کر احتجاج کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیاگیا۔