: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) آل انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے منی پور کی صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا کانگریس کے ارکان اور اتحاد میں شامل تمام جماعتوں نے نعرے لگائے اور ہاتھوں میں تختیاں لے کر مظاہرہ
کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ منی پور کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کرے انڈیا اتحادکے احتجاج کرنے والے اراکین کا کہنا تھا کہ منی پور میں حالات بہت خراب ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس بارے میں بیان دینا چاہیے اور حالات پر قابو پانے کے لیے حکومت کا منصوبہ بتانا چاہئے۔