نئی دہلی، 11 مارچ (یواین آئی) کیرالہ کے دو نیوز چینلز پر لگائی گئی پابندیوں اور دیگر ایشوز کے حوالہ سے اپوزیشن ارکان کے ہنگامے کی وجہ سے بدھ کو راجیہ سبھا میں وقفہ صفر اور سوالات نہیں ہو سکا اور کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔
ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ضروری
دستاویزات ایوان میں رکھے جانے کے بعد اپوزیشن ارکان نے کیرالہ کے دو نیوز چینلز پر گزشتہ دنوں لگائی گئی پابندیوں اور دیگر ایشوز کے حوالہ سے شور شرابہ کرنے لگے۔
اس پر چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ متعلقہ نیوز چینلوں پر عائد کی گئی پابندی ہٹا لی گئی ہے اور اس طرح اس مسئلہ کو اٹھانا مناسب نہیں ہے۔