کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
نئی دہلی،20جنوری(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کو ملک بھر کے دسویں اور بارہویں کلاس کے طلبہ کو اکاڈمک اور سماجی شعبہ میں توازن قائم کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ صرف کلاس میں اچھے نمبرلانا ہی زندگی کا پیمانہ نہیں مانا جاناچاہئے مسٹر مودی نے یہاں تال کٹورا اسٹیڈیم میں طلبہ،ٹیچروں اور والدین کے
ساتھ’پریکشا پے چرچا2020‘ کے تیسرے سیزن کے دوران طلبہ کے سوالوں کے جواب میں یہ بات کہی کہ صرف اچھے نمبروں کو زندگی میں کامیابی کا پیمانی نہیں ماننا چاہئے اور زندگی میں آگے بڑھنے کے متعدد موقع ہیں۔
انہوں نے کہا،’’کوئی بھی امتحان زندگی نہیں ہوتا اور یہ صرف ایک مرحلہ ہے،یہی سب کچھ نہیں ہے،اگر کسی بچےکے اچھے نمبر نہیں آئے تو یہ نہ سمجھے کہ دنیا ہی لٹ گئی ہے۔
آپ زندگی کے ہر شعبہ میں جاسکتے ہیں۔