نئی دہلی/1فروری(ایجنسی) دہلی میں سونیا گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کی بجٹ سیشن میں مرکز کے خلاف متحدہ حکمت عملی بنانے کے لیے میٹنگ منعقد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ پارلیمنٹ کی لائبریری عمارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اپوزیشن کی تمام 17 پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
start;"="">اجلاس میں سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، غلام نبی آزاد، ملکارجن کھرگے، احمد پٹیل، این سی پی سربراہ شرد پوار، نیشنل کانفرنس کے سرپرست ورکن پارلیمنٹ فاروق عبد اللہ، آر جے ڈی کے جئے پرکاش نارائن یادو، سی پی آئی کے ڈی راجا اور سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو شریک رہے۔
یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی کی کانگریس پارٹی کے صدر کے عہدہ سے سبکدوش ہونے کے بعد یہ پہلی میٹنگ تھی۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پارلیمنٹ کے ایوانوں میں حکومت کو گھیرنے کے لیے متحدہ حکمت عملی بنانے پر غور وخوض کیا گیا۔