: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی ویلی، 13 اکتوبر (یو این آئی) فلسطینی دہشت گرد گروپ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اسرائیل چھوڑنے کے خواہشمند 212 ہندوستانیوں کو لے کر پہلی چارٹر فلائٹ جمعرات کو اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی اور جمعہ کی صبح دہلی ہوائی اڈے پر اتری۔ مرکزی حکومت کے آپریشن اجے کے تحت 212 ہندوستانی شہریوں کو آج صبح 5.50 بجے اسرائیل سے دہلی لایا گیا۔ اس وقت اسرائیل میں تقریباً 20,000 ہندوستانیوں کے پھنسے ہونے کا
امکان ہے اور حکومت ہند نے آپریشن ابے کے تحت انہیں بحفاظت وطن واپس لانا شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان ارندم ، چچی نے کہا کہ ہند وستانی حکومت کی پوری توجہ اسرائیل میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں موجود ہندوستانی جو واپس آنا چاہتے ہیں انہیں ہندوستانی سفارت خانے میں رجسٹریشن کرانے کے لئے کہا گیا ہے۔ تقریب نہیں ہزار ہندوستانی اسرائیل میں پھنسے ہوئے ہیں۔