حیدرآباد28جنوری(یواین آئی)سائبر سیکوریٹی سنٹر فار ایکسلنس جو حکومت تلنگانہ اور ڈاٹا سیکوریٹی کونسل آف انڈیا کا مشترکہ پروجیکٹ ہے کا افتتاح منجیرا ترینیتری کارپوریٹ حیدرآباد میں عمل میں
آیا۔
اس مرکز کے 6000مربع فیٹ علاقہ کا استعمال سائبرسیکوریٹی سرگرمیوں اور ریاست میں ترقی کے لئے کیاجائے گا۔
سائبر سیکوریٹی سنٹر فار ایکسلنس کے قیام کا مقصد سائبرسیکوریٹی ایکو سسٹم کو بہتر بنایاہے۔