حیدرآباد20مئی (یواین آئی)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)حدود میں 45بستی دواخانوں کا افتتاح اس ماہ کی 22تاریخ کو ہوگا۔
تلنگانہ کے وزیر
افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں 22،میڑچل میں 15،رنگاریڈی میں 5،سنگاریڈی میں تین بستی دواخانوں کا افتتاح کیاجائے گا۔