نئی دہلی 31 اگست(یواین آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے گاندھی واڈرا کنبہ پر آج پھر سے حملہ بولا اور کہا کہ یہ خاندان راجیوگاندھی فاونڈیشن کے ذریعہ مفرور میہل چوکسی،گھپلہ باز رانا کپور،جگنیش شاہ اورممنوعہ اسلامی مبلغ ذاکر نائک سے ملک کی دولت کی لوٹ کی چھوٹ دینے کے عوض میں لاکھوں روپے لیتا رہا ہے۔
بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹرسمبت پاترا نے
یہاں ایک پریس کانفرنس میں اس تعلق سے جاری تحقیقات کے تازہ ترین نتائج پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ راجیو گاندھی فاونڈیشن میں عطیہ کی رقم کا آنا کوئی اتفاق نہیں بلکہ ایک سازش رہی ہے۔
پنجاب نیشنل بینک کے گھپلہ میں پھنسے میہل چوکسی کے بیٹے روہن چوکسی کی شیل کمپنی نویراج اسٹیٹ پرائیویٹ لمٹیڈ نے 29 اگست 2014 کو راجیو گاندھی فاونڈیشن کو دس لاکھ روپے دیے تھے۔