نئی دہلی، 2 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا آج کہا کہ کوویکسین تیار کرنے والی کمپنی بھارت بایوٹیک پر زبردست منافعہ خوری کرکے ملک کو چونا لگانے کا الزام لگ رہا ہے اور ایک پارلیمانی کمیٹی برازیل میں اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، لیکن حکومت اس معاملے میں مکمل خاموش ہے اور کوئی بھی کچھ بولنے کو تیار نہیں ہے کانگریس کی ترجمان سوپریہ سرینیت نے جمعہ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ویکسین بھارت
بایوٹیک نے تیار کی ہے، لیکن حکومت ہند کے ایک معروف ادارہ، آئی سی ایم آر نے اس کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر) کے ساتھ بھارت بایوٹیک کے سمجھوتے کے مطابق کوویکسین کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافعہ میں سے آئی سی ایم آر کو پانچ فیصد منافعہ حاصل ہونا تھا، لیکن کمپنی نے چالاکی کے ساتھ اس منافع کو ہڑپ لیا ہے اور آئی سی ایم آر کو کم منافعہ دیا ہے۔