اگرتلہ، 20 جون (یو این آئی) تریپورہ میں چار قانون ساز اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے حق میں مہم چلانے آئے آل انڈیا ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھشیک بنرجی نے لوگوں سے ان کی پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے محاذ لے سکتی
ہے۔
پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری نے ووٹروں سے ٹی ایم سی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ ان ضمنی انتخابات میں چاروں سیٹوں پر بی جے پی مخالف تمام لوگ ٹی ایم سی کے حق میں ووٹ کریں کیونکہ مغربی بنگال ہو یا تریپورہ، یہ ثابت ہو گیا ہے کہ صرف ٹی ایم سی ہی بی جے پی کا سامنا کر سکتی ہے۔