جموں، 28 اپریل (یو این آئی) وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کا کہنا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 جانوں کے زیاں کے درد کو کوئی اور اسمبلی یا پارلیمنٹ جموں و کشمیر اسمبلی سے بہتر نہیں سمجھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی کے ارکان بھی ماضی میں اس طرح کے سانحوں کے شکار
ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو خصوصی اسمبلی سیشن سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے اس طرح کے پہلے حملوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : ہم میں سے کتنے ہیں جن پر حملے ہوئے اسی لیے میں کہتا ہوں کہ ان سیاحوں کے دکھ اور درد کو یہ اسمبلی ہی صحیح معنوں میں سمجھ سکتی ہے ۔