حیدر آباد یکم اپریل (یو این آئی) اسٹیشن گھن پور کے رکن اسمبلی کڈیم سری ہری نے کہا ہے کہ بی جے پی کے جنون کو روکنا صرف کانگریس ہی سے ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سیکولرازم کو برقرار
رکھنے کے لئے کانگریس میں شامل ہوئے ہیں اور ملک اور ریاست میں پارٹی کو مضبوط کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بی آرایس سے کانگریس میں شمولیت کے بعد پارٹی کے لیڈروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔