کھونٹی، 10 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جے ایم ایم کی قیادت والا اتحاد زمین، کان کنی اور منریگا گھپلوں میں
ملوث رہا ہے لیکن بی جے پی غریب کا پیسہ نہیں لوٹنے دے گی.
جمعہ کو کھونٹی کے کورٹ گراؤنڈ میں بی جے پی امیدوار ارجن منڈا کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ دراندازی کی وجہ سے جھارکھنڈ کی ڈیموگرافی بدل گئی ہے۔