حیدرآباد،8 مارچ (یو این آئی)اداکار سے سیاستدان بنی تلنگانہ بی جے پی کی لیڈروجئے شانتی نے ریمارک کیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں برسراقتدارجماعت ٹی آرایس کی حکمرانی سے ریاست کے
عوام کو انصاف نہیں مل رہا ہے۔
انہوں نے حیدرآبادمیں بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں خواتین سے رسمی بات چیت کی۔
اس تقریب میں ان کو تہنیت بھی پیش کی گئی۔