حیدرآباد۔15فروری (یو این آئی)تلنگانہ میں اب ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروانے کیلئے لوگوں کو محکمہ آرٹی اے کے دفترجانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ آن لائن طریقہ کارمتعارف کروایا جارہا
ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروانے والوں کو آن لائن فیس ادا کرنے کے بعد ایک سیلفی لے کرمحکمہ ٹرانسپورٹ کی ویب سائیٹ پراپ لوڈ کرنا ہوگا جس کے بعد آٹومیٹک طریقہ کارکے تحت ان کا لائسنس رینول ہوجائے گا۔