حیدرآباد، 22/ ستمبر (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے گرام پنچایتوں کے اکاونٹس کے لئے آن لائن آڈٹ اپلی کیشن کا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے ملک میں اولین مقام حاصل کرنے اور دیگر ریاستوں کے لئے رول ماڈل بننے پر ریاستی آڈٹ وفائنانس ڈپارٹمنٹس کو مبارکباد پیش کی۔
ان کی ستائش، آن
لائن آڈٹ اپلی کیشن پر عمل کرنے کے سلسلہ میں تلنگانہ کے ماڈل کو اختیار کرنے مرکزی حکومت کی سفارش کے پیش نظر کی گئی ہے۔
مرکزی وزیر پنچایت راج نے تلنگانہ کو آن لائن آڈٹ اپلی کیشن پر عمل کرنے کے سلسلہ میں سرکردہ ریاست کا درجہ دیا ہے جس پر گرام پنچایتوں میں مزید شفافیت کے لئے ریاست میں عمل کیاجارہا ہے۔