حیدرآباد10دسمبر(یواین آئی)آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ سبسیڈی والی پیاز مارکٹ یارڈس میں فروخت کی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ سبسیڈی والی پیاز
رعیتوبازاروں میں 25روپے فی کیلو کے حساب سے،قیمتوں میں کمی تک فروخت کی جائے گی۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اے پی ہی واحد ریاست ہے جو سبسیڈی پر 25روپئے فی کیلو کے حساب سے ریاست بھر کے 101رعیتو بازاروں میں پیاز فروخت کررہی ہے۔