حیدر آباد 15 اکتوبر (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر زراعت کی ناگیشور راؤ نے کہا ہے کہ کومت پوڈوکسانوں کی مدد کے لیے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور پوڈو اراضیات پر کاشت کاری کے لیے ڈرپ اسکیمیں ، مفت بور ویلز اور بجلی کی سہولت فراہم کر کے کسانوں کو مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے کھمم ضلع کے رگھوناتھ پالم منڈل کی گرام
پنچایتوں میں نیشنل رورل ایمپلائمنٹ
گیار نٹی اسکیم کے تحت منظور شدہ ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ماضی میں مرکز میں بر سر اقتدار یوپی اے حکومت نے جنگلاتی حقوق کا قانون بنایا اور پوڈو اراضیات پر کاشت کرنے والے کسانوں کو مفت حق ملکیت کے دستاویزات فراہم کیے۔