حیدر آباد 7 دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ میں کانگریس حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر ایک دلچسپ
پوسٹ شیئر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ”
جد وجہد ، تحریکوں، قربانیوں، امنگوں، خوابوں اور آرزوؤں کو یکجا کرتے
ہوئے ، 7 دسمبر 2023 کو تلنگانہ نے اپنا ورثہ میرے ہاتھوں میں سپر د کیا۔ مجھے یہ ذمہ داری دی کہ اس ورثہ کو فخر کے ساتھ اور بہترین انداز میں آگے لے جاؤں۔