نئی دہلی،27جون (ایجنسی) فوڈ اینڈ سول سپلائی اور صارفین کے امور کی وزارت نے عام آدمی کی سہولت کے لیے One Nation One Ration Card ایک ملک، ایک راشن کارڈکا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی وزیر Ram Vilas Paswan رام ولاس پاسوان کی صدارت میں آج یہاں ریاستوں کے ٖغذا کے سکریٹریوں، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی
آئی)، سینٹرل ویئرہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) اور اسٹیٹ ویئرہاؤسنگ کارپوریشن (ایس ڈبلیو سی) کے افسران کی ہونے والی میٹنگ میں ایک ملک ایک راشن کارڈ کے ہدف کوپورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کا فیصلہ کیا گیا۔
اس سہولت سے ملک کے کسی کونے کے پبلک ڈسٹریبیوشن سسٹم کی دکان سے اناج حاصل کرسکتا ہے۔