نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) دلی میں کووڈ وبا کی صورتحال میں کوئی بہتری نہ آنے کے پیش نظر یہاں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔
دلی کے وزیرعلی اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’دہلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتےمزید ایک ہفتے کی توسیع کی جارہی ہے۔ دلی میں کافی تیزی سے بڑھ رہے انفیکشن کے پھیلاؤ کو قابو میں کرنے کے لئے 16 اپریل کو مسٹر کیجریال نے لیفٹننٹ انل بیجل اور دیگر افسران کے ساتھ ملاقات کے بعد اسی رات 10 بجے سے ویک اینڈ کرفریو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جو جمعہ کی رات 10 بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک کے لئےلگایا
گیا تھا۔ بعد میں 18 اپریل کو ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن اعلان کیا گیا تھا لیکن کورونا کے انفیکشن کی صورتھال میں بہتری نہ ہونے پر 25 اپریل کو اس میں دوبارہ ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی تھی۔
دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق دہلی میں آڈیٹوریم ، مال ، جم اور اسپا کو مکمل طور پر بند رہیں گے۔ تھیٹروں کو 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ضروری خدمات سے وابستہ لوگوں کو پاس جاری کیے گئے ہیں۔ لوگوں کو ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے سے منع کیا گیا تھا اور صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہے۔