کیف، 11مار چ (یو این آئی) صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہاکہ روسی فوجی مہم کے تیز ہونے کے بعد گزشتہ دو دنوں میں یوکرین سے تقریباً 100,000شہریوں کو انسانی کوریڈور کے ذریعہ بحفاظت باہر نکالا گیا
ہے۔
مسٹر زیلنسکی نے جمعرات کو کہا کہ شہریوں کو سومی، ٹراسٹائنیٹس، کراسنوپیلیا، ارپین، بوچا، ہوسٹومیل اور ایجیم شہروں سے نکالا گیا۔
اس کے علاوہ تقریباً 40ہزار افراد کو پہلے ہی یہاں سے نکالا گیا ہے۔