کلکتہ8مارچ (یواین آئی)ممتا بنرجی نےوزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہندوستان کا نام بدل کر مودی رکھ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مودی جی کے نام اسٹڈیم کیا
گیا, اس کے بعد کوویڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر لگائی گئی ہے ۔
ممتا بنرجی نے آج عالمی یوم خواتین پر ایک بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی ۔