پٹنہ 26 مارچ ( یواین آئی ) کورونا کے خطرات سے لوگوں کے تحفظ اور راحت کام کیلئے مرکزی وزیر قانون اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے سنیئر لیڈر روی شنکر پرساد نے ایم پی ترقیاتی فنڈ سے ایک کروڑ روپے کے عطیے کا آج اعلان کیا ۔
مسٹر پرساد نے ٹوئٹ کر کے
بتایاکہ ” کورونا کے خلاف کوششوں کو تقویت فراہم کرنے اور عوام کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے اپنے ایم پی ترقیاتی فنڈ سے میں نے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔
اس رقم کا استعمال مختلف ضرورتوں کے مطابق پٹنہ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کیاجائے گا اور میں خود اس کی نگرانی کروں گا۔